: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے زیر نگیں غزہ کی پٹی میں قائم حکومت نے مغربی کنارے سے شائع ہونے والے اخبار 'القدس' کی غزہ میں تقسیم پر پابندی ہٹا لی ہے۔
غزہ حکومت کے ترجمان ایھاب الغصین نے بتایا کہ القدس اخبار کی غزہ میں تقسیم کی اجازت کے
ساتھ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر حراست میں لیے جانے والے افراد کو بھی رہا کیا جائے گا۔
الغصین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ غزہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد مصالحت کی کوششوں کی حمایت کی اور کہا اس سے سول رائٹس کمیٹی کے بیان کردہ مطالبات بھی پورے کیے گیے۔